۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
خدری

حوزہ / حجت الاسلام خدری نے کہا: طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ تحقیق کے میدان میں آگے آئیں اور اپنے قلم سے استفادہ کریں اور معاشرے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر لکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام رضا خدری نے اس شہر کے طلباء کے لیے "تخلیقی محقق" کے عنوان سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے دوران خطاب میں تحقیق کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اس قسم کی ورکشاپس کا انعقاد طلبہ کے تحقیقی میدان میں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ ان ورکشاپس سے ان کے علم و دانش میں مزید بہتری آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ورکشاپس طلبہ کو مزید تحقیقی سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب دلاتی ہیں۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ تحقیق کے میدان میں آگے آئیں اور اپنے قلم سے بھی معاشرہ کی خدمت کریں ۔

حجت الاسلام خدری نے کہا: طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان پروگرامز سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیق کے میدان میں مزید آگے آئیں اور اپنے قلم سے استفادہ کریں اور معاشرہ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات پر لکھیں۔

انہوں نے کہا: اس کورس کا مقصد طلباء کو اس طرف راغب کرنا ہے کہ وہ تحقیقی موضوعات کو نظریاتی اور عملی طور پر سیکھ سکیں اور وہ معاشرہ کے لئے تحقیقی میدان میں بھی کارآمد ثابت ہوں۔

رپورٹ کے مطابق بوشہر کے طلباء کے لیے "تخلیقی محقق" کے عنوان سے منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ کے سیشن کا آغاز 25 طلباء کی موجودگی سے ہوا اور اب تک اس کے تین سیشنز ہو چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .